حکومت نے جامع منصوبہ کے تحت ضلع اٹک کو مثالی ضلع بنا نے کا پختہ عزم کر رکھا ہے،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا جلسہ سے خطاب

اتوار 18 فروری 2018 23:00

کامرہ کینٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ تحصیل حضرو میں جو میگا پراجیکٹ کارپٹ سڑکیں سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کام جس تیزی سے جاری ہیں آئندہ ہم الیکشن میں کامیاب ہوکر تحصیل حضرو کے تمام حلقوں اور دیہی آبادی کے لوگوں کو بنیادی سہولیات اور جدید ترقیاتی کاموں کو ایک ولولہ انگیز جذبے کے ساتھ تعمیر کریں گے وہ نرتوپہ محلہ وردگ میں چیئرمین خطیب اختر کی قیادت اور اہل دیہہ کے اہتمام کے ساتھ ایک بڑے جلسہٴ عام سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فلاحی ترقیاتی کاموں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا اور کہا کہ تعلیمی میدان میں اور صحت عامہ کے شعبوں کے علاوہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے جبکہ وفاقی حکومت نے ایک جامع منصوبہ کے تحت ضلع اٹک کو مثالی ضلع بنا نے کا پختہ عزم کیا ہے اور ہم اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے جلسے سے شیخ ناصر محمود چیئرمین بلدیہ اٹک،چیئرمین نرتوپہ خطیب اختر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ آفتاب احمد نے نرتوپہ اور پنجوانہ گاؤں کیلئی2کروڑ اور سڑکوں کیلئے 1کروڑ روپیہ مختص کیا جبکہ جلسے میں ڈاکٹر اشرف بٹ ،چیئرمین ملک مالہ طارق خان،خالد زمان خالقی،طلال بٹ،حاجی احسان خان،چیئرمین سعید اعوان،چیئرمین ملک عمر حیات ،خالد محمود خالدی ،شیخ غلام صمدانی اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور اہل دیہہ نے جلسے میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :