مسلسل جدوجہد اور خوف کی فضاء میں سچ کہ کر عاصمہ جہانگیرنے لوگوں کو حوصلہ دیا،سر تاج عزیز
عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے مقررین کا اظہارخیال
پیر 19 فروری 2018 23:09
(جاری ہے)
اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے عاصمہ جہانگیر کو ظلم و جبر اور آمریت کے خلاف عاصمہ کو مزاحمت کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر مساوات کی سرخیل تھیں جو قانون اور انسانیت میں توازن پر یقین رکھتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا لاپتہ افراد کے لئے ان کی جدو جہد اور خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے عاصمہ جیلانی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 19سالہ نہتی لڑکی ایک متحرک مدعا الیہ کی حیثیت سے اٹھی اور آمریت کو دفن کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک نے عاصمہ جہانگیرکو امن کی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امن اور جمہوریت پر توانا یقین رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمسایہ ممالک بشمول بھارت سے امن پسند تعلقات کی خواہاں تھی عاصمہ نے کشمیر کے مظالم پر بھی مختلف فورمز میں جاندار آواز بلند کی۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ امن اور انصاف کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب ادھورا ہے جس کی تکمیل کیلئے عاصمہ جہانگیر نے آخری سانس تک جدو جہد جاری رکھی ۔ وہ پسے ہوئے محروم طبقوں کیلئے امید کی نہ صرف کرن تھی بلکہ روشن مینار تھی۔ انھوں نے ایس ڈی پی آئی کی سالانہ کانفرنس ایس ڈی سی کے موقع پر عاصمہ جہانگیر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا جو کہ انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنوں کو دیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے صدر عارف چوہدری نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کبھی موت سے نہ ڈری نہ موت اس کو ڈرا سکی۔ اس نے ہمیشہ مذہبی رواداری اور اخوت کی بات کی عاصمہ کو خراج عقیدت پیس کرنے کا درست طریقہ ہے کہ اس کی جدوجہد کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ دانشور کشور ناہید نے کہا کہ جابر آمر کے سامنے توانا انداز میں کلمہ حق کہنا اور آئین کی پامالی پر للکارنا بہادر عورت کا ہی کام تھا۔ عاصمہ شیرازی نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر جبر کے خلاف جدو جہد کرنے والوں کے لئے بالخصوص خواتین کے لئے مشعل راہ تھی۔ اس نے خطے میں جرات کی وراثت چھوڑی ہے اس کا کوئی بدل نہیں ہے۔ سماجی کارکن طاہرہ عبداللہ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر محروم طبقات کی بحالی کی امید تھی۔ اس کی جدوجہد کو مزید توانا کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.