ڈھول پلیئر ارشمہ کو یورپ میں سجنے والے ثقافتی میلے میں پرفارمنس کی دعوت

کسی لڑکی نے کبھی ڈھول نہیں بجایا، ہٹ کر کچھ کرنے کی خواہش نے اس کام پر لگادیا‘ ماڈل واداکارہ

منگل 20 فروری 2018 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) معروف ماڈل واداکارہ ارشمہ نے بطورڈھول پلیئرانٹرنیشنل فیسٹیولزمیں پرفارمنس کا فیصلہ کرلیا تاہم انھیں حال ہی میں یورپ میں سجنے والے ایک ثقافتی میلے میں پرفارمنس کی دعوت ملی ہے جس کے معاملات طے ہوجانے پرشیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ارشمہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اپنا فنی سفرتوبطورماڈل اوراداکارہ شروع کیا تھا لیکن ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں ہوتا۔

اس لیے میں نے جب میوزک کے شعبے میں انٹری دی تواساتذہ کرام کی جانب سے مثبت رسپانس ملا اورمیں نے باقاعدہ موسیقی کی تربیت بھی شروع کی۔ جہاں تک بات ڈھول بجانے کی ہے تومیں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ کام کروں جوعام نہ ہو۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ڈھول بجانے والے بہت بڑے بڑے استاد موجود ہیں لیکن کوئی لڑکی اس شعبے کی طرف دکھائی نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

ایسے میں، میں نے اپنی فیملی کی سپورٹ کے ساتھ ڈھول کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اوراس وقت ملک بھرمیں پرفارم کررہی ہوں۔ یہی نہیں ٹی وی شوز میں بھی حصہ لے رہی ہوں۔ میری پرفارمنسز کودیکھتے ہوئے مجھے بہت سے انٹرنیشنل شوز میں پرفارم کرنے کی پیشکش توجاری تھی لیکن میں نے ہمیشہ اس کام کوترجیح دی ہے جو بہترہو۔ارشمہ نے بتایا کہ مجھے سب سے پہلے تو پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کیلیے دعوت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فرانس اورجرمنی میں ہونے والے فیسٹیولز میں بھی پرفارمنس کیلیے رابطہ جاری تھے۔ ان میں سے ایک فیسٹیول میں پرفارم کرنے کیلیے میں نے رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن دیگرمعاملات کے طے ہونے پر میں اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارمنس کیلیے جاؤں گی۔اداکارہ نے کہا کہ بطورڈھول پلیئر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کاعزم لے کرآئی ہوں اوراس شعبے میں ایک دن ایسا کارنامہ انجام دونگی، جس پرپوری قوم فخر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :