پارٹی صدارت سے نا اہلی؛ پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 فروری 2018 22:58

پارٹی صدارت سے نا اہلی؛ پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21فروری 2018ء ) : سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دئیے جانے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن میں ہلچل مچ گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کوکالعدم قراردے دیا،آرٹیکل 62،63کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کیلئے نااہل ہے،نوازشریف پارٹی صدرکے عہدے کیلئے نااہل قرارکردیے گئے،جس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بطورپارٹی صدرتمام فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے بعد سیاست کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی۔پاکستان مسلم لیگ نواز نے سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کے فیصلے کے بعد پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، پارٹی رہنما اور قانونی ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔اس موقع پر بیرسٹر ظفراللہ اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ماہرین بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :