آزاد کشمیر احتساب بیورو نے محکمہ تعلیم کے سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز و دیگر کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا
جمعرات 22 فروری 2018 15:50
(جاری ہے)
دوران تفتیش قبضہ میںلئے گئے ریکارڈ کی روشنی میں شاکی کے الزامات درست ثابت ہوئے۔
مورخہ19.09.2015 اور09.12.2015 کے اخبارات میں جونیئر مدرس حلقہ پانچ ضلع جہلم ویلی کی دو آسامیوں کو مشتہر کیا گیا جبکہ بعد ازاں ٹیسٹ انٹرویو کے دوران پرچہ جات میں کٹنگ/جعلسازی کرتے ہوئے اختیارات کے ناجائزاستعمال کر کہ اپنے من پسند 11 اضافی امیدواران کی تقرری عمل میںلائی گئی۔تفتیشی عمل کے دوران یہ بات عیاں ہوئی کہ مذکورہ ملزمان نے ایک دوسرے سے ملی بھگت کرتے ہوئے دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعلسازی سے جعلی اور فرضی میرٹ لسٹ ہا مرتب کرتے ہوئے 02 امیدواروں کے بجائی13 امیدواروں کو بھرتی کیا۔محکمہ تعلیم کے مذکورہ آفیسران نے عدالت العظمیٰ کے اُس فیصلہ کی بھی نفی کی جس کے مطابق جتنی آسامیاں مشتہر کی جائیں اُتنی ہی تقرریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ سلیکشن کمیٹی مکمل نہ ہونے کے باوجود بھی یہ تقرریاں عمل میںلائی گئیں جو کہ سراسر قانون کے مغائر ہے۔سیکرٹری کمیٹی کو چونکہ28.12.2015 کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے کمیٹی مکمل نہیںتھی۔روئیداد اجلاس سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹیسٹ انٹرویو گرلز مڈل سکول ہٹیاں بالا منعقد ہوئے جبکہ ملزمان سے دریافت میں پایا گیا کہ ٹیسٹ انٹرویو بوائز مڈل سکول ہٹیاں بالا میں منعقد کئے گئے۔روئیداد اجلاس سلیکشن کمیٹی کے مطابق بعض تقرریاں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی جگہ کی گئیں لیکن درحقیقت بعض تقرریاں حاضر سروس استاتذہ کی آسامیوںکے خلاف کی گئیں جو کہ سراسر جعلسازی اور دھوکہ دہی ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز(وقت) عبدالرحمن شیرازی،DEO (وقت)گل زرین اعوان اور محمد ایوب اس کیس میں احتساب بیورو میں گرفتار بھی رہ چکے ہیں جو بعد ازان ضمانت پر رہا کئے گئے تھے۔ چیئرمین احتساب بیورو نے شعبہ پراسیکیوشن کو ریفرنس کی مئوثر پیروی کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.