سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی بے یقینی بڑھے گی ،ْاراکین سینٹ کا فیصلے پر تشویش کا اظہار
فیصلے کی تعریف نہیں کی جاسکتی، فیصلے سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کا دائرہ کار مزید بڑھ گیا ہے جو باعث تشویش ہے ،ْفرحت اللہ بابر چیف جسٹس نے کہا وکلاء ان کے سپاہی ہیں، وکلاء سپاہی چیف جسٹس کے نہیں عدلیہ کے ہیں ،ْچیف جسٹس کا موڈ لیگو پولیٹیکل لگ رہا تھا ،ْبیرسٹر سیف
جمعرات 22 فروری 2018 22:49
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں سیاسی بے یقینی بڑھے گی، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی تعریف نہیں کی جاسکتی، فیصلے سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کا دائرہ کار مزید بڑھ گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا بنایا ہوا قانون ہماری اپنی وجہ سے اسٹرائیک ڈاؤن ہوا ہے ،ْخدشہ تھا کہ ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کیلئے نقشہ بنایا جا رہا ہے، لیکن یہ افواہ نہیں بلکہ شواہد سے لگ رہا تھا کہ سیاسی انجینئرنگ ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی اسلام آباد میں تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو دیکھ کر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی تقاریر بھی یاد آئیں، ثاقب نثار ایک طرف سیاست کو اور دوسری طرف عدلیہ کو استعمال کر رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء ان کے سپاہی ہیں، وکلاء سپاہی چیف جسٹس کے نہیں عدلیہ کے ہیں ،ْچیف جسٹس کا موڈ لیگو پولیٹیکل لگ رہا تھا جبکہ ان کی کارروائیوں سے ذاتی دشمنی کا رویہ نظر آرہا ہے۔ارکان سینیٹ نے کہا کہ حالات ریاست کے حق میں بہتر نہیں ہیں ،ْ نواز شریف کو سزا سے ملک میں انارکی پھیلے گی جبکہ آج نواز شریف کی باری ہے تو کل کسی اور کی باری آئے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ان حالات کی نشاندہی کر رہے تھا لیکن ان کی بات پر توجہ نہیں دی گئی، اب اگر کچھ ہوا تو اجتماعی طور پر سب کو سامنا کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ خاموش بیٹھی ہے نہ ہی اب بیٹھے گی ،ْپارلیمنٹ وفاق کو بچائے گی اور جمہوریت کو بھی آگے لے کر جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.