قصور،واں آدھن میں 8سالہ بچے کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،مقدمہ درج

جمعہ 23 فروری 2018 18:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)پتوکی کے علاقہ واں آدھن میں 8سالہ بچے کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے واں آدھن کے رہائشی محمد اختر نے تھانہ صدر پتوکی پولیس کو بتایا کہ سائل نے پانچ ایکڑ زمین واں آدھن میں ہی بطور حصہ بٹائی لی ہوئی ہے جہاں پر میں آج کاشت کاری کررہا تھا تو میرا بیٹا 8سالہ فیصل میرے پاس کھیتوں میں آیا جہاں پر ملزم شاہد جمیل نے پیسوں کا لالچ دیکر میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شاہد جمیل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔