تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اور ’’گیسٹرو سمٹ2018‘‘ کا لاہور میں افتتاح، پاکستان کے علاوہ عالمی طبی ماہرین کی شرکت
پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرالوجی کے علیحدہ وارڈ بنائے جا رہے ہیں‘، پروفیسرغیاث النبی طیب کا خطبہ استقبالیہ میڈیکل پروفیشن کے بدلتے تقاضوںکے مطابق ہمیں روز افزوں ہونے والی ترقی سے خود سے ہم آہنگ رکھنا ہو گا‘پرنسپل پی جی ایم آئی
جمعہ 23 فروری 2018 18:43
(جاری ہے)
کانفرنس کے پیٹرن ان چیف اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرالوجی علیحدہ وارڈ قائم کیے جا رہے ہیں جن کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سر ہے۔
انہوں نے گیسٹرو امراض کے حوالے سے شعور کی بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں لوگوں کو اپنے جسم میں پائی جانے والی اصل صورت حال سے آگاہی ہی نہیں ہوتی اگر مرض بروقت تشخیص اور فوری علاج کیا جائے تو کئی ایک قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں انہوں نے اس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ جدید تحقیق کو اپنی تر بیت کا حصہ بنائیں اور مریضوں کے علاج معالجے میں اس سے مستفید ہوں ۔پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ میڈیکل پروفیشن کے بدلتے تقاضوں کے مطابق ہمیں روز افزوں ہونے والی ترقی سے خود سے ہم آہنگ رکھنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں نے بڑی تیزی کے ساتھ میڈیکل ریسرچ میں پیش رفت کی ہے اور بیماریوں کے علاج سے آگے بڑھتے ہوئے اب اعضا ء کی پیوند کاری اور انسانی جسم پر نت نئے تجربات ہو رہے ہیں۔ 34ویں عالمی کانفرنس کے پریزیڈنٹ پروفیسر مسعود صدیق نے خطاب کرتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا،کانفرنس کے آرگنائزر ڈاکٹر اسرار الحق طور نے ’’گیسٹرو سمٹ2018‘‘ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے میں مدد حاصل ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سو سائٹی گیسٹرو انٹرا لوجی کا مشن ہے کہ میڈیکل کے شعبہ میں جدید تحقیق کو عام کیا جائے اور یہ 34 ویں کانفرنس اسی سلسے کی کڑی ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں امریکہ ، انگلینڈ، کینیڈا اور ترکی سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں اتوار تک جاری رہنے والی اس 3 روزہ کانفرنس میں جگر اور معدے کے متعلق بیماریوں اور ان کے جدید علاج پر روشنی ڈالی جائے گی، جن میں ہیپاٹائٹس کے تمام مراحل بھی شامل ہیں اس کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔کانفرنس میں پروفیسر سعد خالد نیاز ، پروفیسر محمد عمر ، پروفیسر عارف حمید نواز ، پروفیسر محسن رشید، پروفیسر انوار خان ، پروفیسر شاہد شعاب ، پروفیسر شمائل ظفر، پروفیسر صادق میمن، پروفیسر نعمان گیلانی کے علاوہ نوجوان ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.