نیب اپنا کام ضرور کرے لیکن قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ لوگوں کی عزت ونفس کا بھی خیال رکھے،ملک محمد رفیق رجوانہ
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کے مینڈیٹ کو بڑھانا چاہئے جس سے دیگراداروں پر بوجھ کم ہوگا،آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)اپنی کارکردگی کی بناء پر عوام میں جائیگی،گورنرپنجاب کا سیمینار سے خطاب
جمعہ 23 فروری 2018 20:17
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں پبلک اکائونٹس کمیٹیاں اپنے کام بخوبی طریقے سے کررہی ہیںلیکن انہیں مزید فعال ہوناچاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزید شفافیت ہونی چاہئے تاکہ اعتماد کی فضاء قائم ہو اور بین الاقوامی اعتماد کا رشتہ بڑھے۔گورنر نے کہا کہ فنانشل گورننس کثیر حامل ہے جس میں مزید مضبوطی لانی چاہئے۔انہوں بتایا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان ادارہ قومی خد مت کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے لیکن اس کے بارے میں عوام میں مزید آگاہی ہونی چاہئے۔انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام سمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ملکی تاریخ میںاپنی نوعیت کا پہلا سمینار ہے اس طرح کے سیمنار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں اکائوٹنگ اور آڈیٹنگ کا جدید تصور ناگزیر ہے اور ہمیں جدت کی طرف بڑھنا چاہئے۔انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کی مضبوطی اور اس کے مینڈیٹ میں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا مقصد آڈٹ سسٹم اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو بھی اس ادارہ کے متعلق علم ہو۔انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر کمیونیکیشن،ادارہ کے اہداف کو حکومت اصلاحات کے مطابق بنانا بنیادی چیزیں ہیں جن پر ادارہ کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کا سٹرٹیجک پلان 2015-19 اندرونی و بیرونی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمیونیکیشن،تعاون بڑھانے پر زور دیتا ہے جس کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کا تبادلہ،پارلیمنٹیرینز ،میڈیا،ڈونرز اورآڈٹ تنظیموں کیلئے کانفرنسز اور و رکشاپس کا انعقاد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ادارہ آڈٹ کا سپریم ادارہ ہے جس کو وفاقی و صوبائی اداروں،خود مختار اداروں،کارپوریشنز و دیگر اداروں کے آڈٹ کا مینڈیٹ حاصل ہے۔سیمینار میںآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گورنر پنجاب کو شیلڈ بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.