آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ پھر شروع ،ْ سردی بڑھ گئی
برف باری کی وجہ سے کاغان تا ناران اور ناران تا بابو سر ٹاپ تک کے تمام رابطہ روڈ بند ،ْ سیاحوں کو شدید مشکلات کاسا منا پنجاب میں وقفے وقفے سے جاری ہلکی بارش کے باعث کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
ہفتہ 24 فروری 2018 14:50
(جاری ہے)
پنجاب میں لاہور ،ْ سرگودھا اور چیچہ وطنی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ادھر مانسہرہ، شوگران، ناران، جھیل سیف الملوک، لولو سر، دودی پت سر، اور مضافات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برف باری کی وجہ سے کاغان تا ناران اور ناران تا بابو سر ٹاپ تک کے تمام رابطہ روڈ بند ہوگئے جس کے باعث شہریوں اورسیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑاادھر پشاور ،ْچار سدہ ، ڈی آئی خان میں بھی رات گئے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری رہی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ژوب میںپندرہ ملی میٹر، کوئٹہ گیارہ ، نوکنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آبد، راولپنڈی، لاہور، قصور، وہاڑی، ملتان، سبی، بھکر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی سے سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.