مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے کئی سوالات اٹھنے لگے

تین صوبوں کے گورنراورسپیکر قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی شرکت نے نئی بحث شروع کرا دی

منگل 27 فروری 2018 21:39

مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے کئی سوالات اٹھنے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے کئی سوالات اٹھنے لگے، تین صوبوں کے گورنراورسپیکر قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی شرکت نے نئی بحث شروع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گورنر پنجاب سمیت 3 صوبوں کے گورنرز، سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے شرکت کی۔ آئینی ماہرین کے مطابق گورنر اور سپیکر کا عہدہ غیر سیاسی ہوتا ہے۔دوسری جانب ان کی سیاسی جماعت کے الیکشن میں شرکت نے نئی بحث کو جنم دیا کہ کیا گورنرز اورسپیکر بطور سیاسی رہنما اپنی سیاسی جماعت کے اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔