گلبانی کے جدید طریقوں کا تربیتی کورس اختتام پذیر

بدھ 28 فروری 2018 14:57

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب شعبہ گلبانی و چمن آرائی (فلوریکلچر) کے زیر اہتمام گلبای کا تربیتی کورس اختاتم پذیر ہو گیا اختتامی تقریب کے مہمان ملک محمد اکبر ڈائریکٹر تحفظ اراضیات محکمہ زراعت پنجاب جبکہ ماہر شعبہ گلبانی ڈاکٹر ریاض الرحمٰن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تربیتی کورس کا مقصد سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی شعبہ میں گلبانی و چمن آرائی سے وابستہ لوگوں کو سائنسی بنیادوں پر تربیت دینا تھا ۔

اس کورس میں زمین کی تیاری ، پودوں کی افزائش ، پیوند کاری کے جدید طریقوں ، پھولوں کی آرائش اور ڈیزائننگ کے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد اکبر ڈائریکٹر تحفظ اراضیات محکمہ زراعت نے بتایا کہ اس کورس کے انعقاد سے گلبانی سے وابستہ لوگوں کو گلبانی کے جدید طریقے سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کورس سے بیروزگار افراد فائدہ اٹھا کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں ۔

ملک میں گلبانی و چمن آرائی کے شعبے میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت شعبہ گلبانی و چمن آرائی کے مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے پھولوں کے کاشت کاروں کو مستفید کر رہا ہے اور مستقبل میں ان سرگرمیوںکا انعقاد بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔