وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور ہونیوالی قرارداد کا متن
بدھ 28 فروری 2018 22:03
(جاری ہے)
پنجاب پارلیمانی پارٹی کا یہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ان خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے جوانہوںنے قائد محترم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی اورعوام کی بہتری کیلئے گزشتہ کئی عشروں کے دوران سرانجام دی ہیں ۔
پنجاب پارلیمانی پارٹی کا یہ اجلاس پنجاب مسلم لیگ(ن) کے صدر کے طورپر شہبازشریف کی خدمات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔یہ اجلاس پاکستان میں انرجی کے منصوبوں کے اجراء اورپاکستان کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات دلانے کیلئے محمد شہبازشریف کی خدمات کو خاص طورپر سراہتا ہے اوران خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو انہوںنے عالمی سطح پر دوست اوربرادر ممالک کیساتھ پاکستان اورپاکستان کے عوام کے رشتوں کو بہتر بنانے اورانہیں سود مند معاشی تعلقات میں ڈھالنے کیلئے سرانجام دی ہیں ۔ یہ اجلاس اس یقین کا اظہارکرتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی صدارت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد تعلیم،صحت ،ٹرانسپورٹ اورقومی تعمیر نو کے دوسرے شعبوں پرمبنی ان کا ترقیاتی وژن ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ترقی اورعوامی فلاح کے ایک نئے دور کے آغاز کا ضامن ہوگا۔پارلیمانی پارٹی کا یہ اجلاس اس فیصلے پر قائد محترم محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمد نوازشریف کے بطورقائد مسلم لیگ (ن) انتخاب کی بھر پور تائید کرتا ہے ۔اجلاس اس امر کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خوش قسمتی تصور کرتا ہے کہ اسے محمد نوازشریف جیسے عظیم سیاستدان اورمدبر کی رہنمائی اورسرپرستی حاصل ہے ۔یہ اجلاس قائد محترم محمد نوازشریف کو یقین دلاتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اورعہدیداران ان کی بے مثال رہنمائی میں پاکستان کے عوام کی خدمت اورپاکستان کو اقوام عالم میں اس کا حقیقی مقام دلانے میں کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔مزید اہم خبریں
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.