چینی بھی پاکستانی رنگ میں رنگنے کو تیار

حکومت کا چین میں پاکستانی ڈرامے دکھانے کا اعلان ، چینی سینماوں میں اب پاکستانی فلمیں راج کریں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 23:16

چینی بھی پاکستانی رنگ میں رنگنے کو تیار
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء):چینی بھی پاکستانی رنگ میں رنگنے کو تیار ہو گئے۔ثقافتی تبادلے کے تحت حکومت نے چین میں پاکستانی ڈرامے دکھانے کا اعلان کر دیا۔ چینی سینماوں میں اب پاکستانی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملک کی ثقافت کو ڈراموں اور فلموں کے ذریعے ہی دوسرے ممالک میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین میں بڑھتی قربتوں کے سبب پاکستانی ثقافت کو بھی چین میں متعارف کروانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

رائع کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب چین میں پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے جبکہ چینی سنیما گھروں میں پاکستانی فلمیں بھی چلیں گے۔قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کو بریفنگ میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاک چین کلچرل معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور اب چین کے سرکاری ڈرامہ چینل پرپاکستانی ڈرامے اور فلمیں چینی زبان میں دکھائی جائیں گی۔