شام کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرنے والے ملک سے متعلق امریکہ کا تہلکہ خیز انکشاف

شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیار مہیا کر رہا ہے، اقوام متحدہ کے رضاکاروں نے شام میں ہتھیار بنانے والے کارخانوں میں شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو کام کرتے بھی دیکھا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 23:27

شام کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرنے والے ملک سے متعلق امریکہ کا تہلکہ ..
دمشق(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء):شام کو کیمائی ہتھار فراہم کرنے والے ملک سے متعلق امریکہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیار مہیا کر رہا ہے، اقوام متحدہ کے رضاکاروں نے شام میں ہتھیار بنانے والے کارخانوں میں شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو کام کرتے بھی دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیار مہیا کر رہا ہے۔شمالی کوریا کے میزائل کے ماہرین ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں میں دیکھے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا ساز و سامان بھیج رہا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے شام کو بھیجے جانے والے ساز و سامان میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے تیزاب سے محفوظ رکھنے والے ٹائلز، والوز، پائپ شامل ہیں۔