وزیراعظم کی زیر صدارت قومی آبی پالیسی مسودہ بارے اجلاس
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اجلاس کو مجوزہ قومی آبی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا آبی پالیسی کو صوبوں کے ساتھ مشاورت کرکے جلد حتمی شکل دی جائے ، شاہد خاقان عباسی
جمعرات 1 مارچ 2018 19:13
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اجلاس کو مجوزہ قومی آبی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا جو موجودہ آبی وسائل کے موثر انتظام و تحفظ کو یقینی بنانے، اہم شہری، زرعی، توانائی اور غذائی تحفظ، ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تازہ پانی کی دستیابی، انحصار اور معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی خدشات دور کرنے کے لئے پالیسی فریم ورک قائم کرنے کے مقصد کے لئے وضع کی گئی ہے۔
یہ پالیسی مسودہ پانی کے ضیاع کے مسئلہ کو حل کرنے، چھوٹے، درمیانے اور بڑے حجم کے آبی ذخائر کے نیٹ ورک کے ذریعے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو 14 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھا کر کم از کم 28 ملین ایکڑ فٹ کرنے، زیادہ فصل پیدا کر کے پانی کے استعمال کی استعداد بڑھانے، آب پاشی انفراسٹرکچر کی بتدریج تشکیل نو اور صوبوں کی مشاورت سے حقیقت پسندانہ اور قابل حصول اہداف وضع کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ آبی وسائل کے موثر تحفظ، استعمال اور انتظام کے لئے اشد درکار پالیسی فریم ورک وضع کرنے پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ مضبوط فریم ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تازہ پانی ایک نعمت اور محدود وسیلہ ہے جو آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی آئندہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نہ صرف آبی وسائل کے مناسب استعمال بلکہ اس کے تحفظ اور سائنسی انتظام کار کے لئے صوبائی اور وفاقی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی فوری ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مسودہ پالیسی کو صوبوں کے ساتھ ان کے غور و خوض کے لئے شیئر کیا جائے تاکہ اسے جلد از جلد حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت سے حصص کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو ہدایت کی کہ معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لانے سے قبل اتفاق رائے کے لئے صوبائی حکومتوں کو شریک عمل کیا جائے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.