صوبائی حکومت نے مردان میں 42 کنال اراضی پر محیط 430 بستروں کے نیوروسرجری ہسپتال کی منظوری دی ہے ،محمد عاطف خان
کینار ہسپتال مردان کی تعمیر کے لیے 42 کنال اراضی پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہے،ہسپتال میںلائبریری ،ریسرچ لیب ،کیفٹیریا اور500 نمازیوں کے لیے ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کی جائے گی،صوبائی وزیرتعلیم کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 1 مارچ 2018 22:33
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے اور دونوں شعبوں میں ایسی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے خیبر پختونخوا میں عوام کو تعلیم وصحت کی بہترین سہولیات اُن کی دہلیز پر مل رہی ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں صرف سات ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے جبکہ ہماری حکومت میں 40 ہزار اساتذہ خالص میرٹ پر بھرتی ہوئے جبکہ مزید 17 ہزار کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور محکمہ تعلیم کا بجٹ جو ہم سے پہلے 67 ارب روپے تھا کو137 ارب روپے تک پہنچایا گیا جس کی وجہ سے تعلیمی شعبے میںخاطرخواہ ترقی ہوئی اور الف اعلان کی رپورٹ کے مطابق پورے پاکستان کے دس بہترین اضلاع میں 9 اضلاع خیبر پختونخوا کے ہیں اور گذشتہ چارسال میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سی41 لاکھ بچوں کو مفت کتابیں دی گئی ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نئے سکولوں کی تعمیر اور آئی ٹی لیبز کے قیام پر بھی اربوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے نجی سکولوں سے طلباء اب سرکاری سکولوں کا رخ کررہے ہیں ۔اسی طرح صوبے میں ڈاکٹروں کی تعداد صرف ساڑھے تین ہزار تھی جو ہمارے دور میں نو ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے اور محکمہ تعلیم اور صحت کے ملازمین کو خصوصی مراعات بھی دی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.