راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 5برس کے دوران 11لاکھ سے زائد مریضوں کا ریکارڈ چیک اپ ، 4ہزار977مریضوں کی ہارٹ سرجری کی گئی،ایمرجنسی،میں2لاکھ79ہزار977مریضوں کو طبی امداد دی گئی ،اے پی پی رپورٹ

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) راولپنڈی ادارہ برائے امراض قلب( راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی) میں گذشتہ 5برس کے دوران 4ہزار977مریضوں کی ہارٹ سرجری کی گئی۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق عسکری دارہ امراض قلب (اے ایف آئی سی ) کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی امراض قلب کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے جہاں بیرونی مریضوں کے شعبے میں گذشتہ 5برس کے دوران 11لاکھ836مریض چیک اپ کے لئے آئے جبکہ آر آئی سی کی ایمرجنسی میں2لاکھ79ہزار977مریضوں کو فوری طبی امداد دی گئی جن میں سے بیشتر کی جان بچا لی گئی ۔

نیوز ایجنسی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق گذشتہ پانچ برس کے دوران راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے وارڈز میں مجموعی طور پر دل کے 37ہزار 966 مریض داخل ہوئے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ادارہ برائے امراض قلب میں راولپنڈی ڈویژن کے علاوہ آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان سے مریض دل کے علاج کے لئے آتے ہیں جبکہ خیبر پختون خوا سے بھی بڑی تعداد میں مریض یہاں علاج کے لئے آتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ برس کے دوران آر آئی سی میں 4ہزار56 مریضوں کا نیوکلئیر ٹیکنالوجی سے علاج کیا گیا، 25ہزار 434مریضوں کی انجیو گرافی ہوئی، 4ہزار977مریضوں کی ہارٹ سرجری کی گئی ، 2ہزار150مریضوں کی انتہائی اہم فلورو سکوپیز ہوئی ، 40لاکھ 84 ہزار992 لیبارٹری ٹیسٹ ، 1لاکھ87ہزار501مریضوں کی ای سی جی کی گئی، 1لاکھ3ہزار342افراد کا ایکو ٹیسٹ ہوا جبکہ23ہزار74مریضوں کا ای ٹی ٹی ٹیسٹ کیا گیا اے پی پی راولپنڈی کودستیاب اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 2017کے دوران 882مریضوں کی فلورو سکوپی ہوئی جبکہ 2016میںیہ تعداد810تھی گزرے حالیہ سال میں1111مریضوں کی ہارٹ سرجری ہوئی 2016میں یہ تعداد1220تھی 2017میں سی ٹی اینجیوز کی تعداد1988ہے جبکہ2016میں یہ تعداد1719تھی پانچ سالوں میں آئی سی ڈی پروسیجرز کی تعداد64 رہی جس میں سی62 پروسیجرز2017میں کئے گئے جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے ۔

2017میں28ہزار196ایکو ٹیسٹ ہوئے 4ہزار860مریضوں نے ای ٹی ٹی ٹیسٹ کروایا ،2017میں 31ہزار235ایکسرے کرائے گئے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹوں کی تعداد10لاکھ19ہزار332ہے سال2017 کے دوران1428مریضوں کی نیوکلئیر کارڈیالوجی کی گئی 2016میں میں یہ تعداد1118تھی اس طرح نیوکلئیرکارڈیالوجی سے علاج کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے 2017کے دوران 6ہزار 734مریضوں کی انجیو گرافی کی گئی 2017میں پی پی ایمز کے ذریعی236 مریضوں کا پروسیجر کیا گیا 2017میں پی ٹی ایم سیز کرانے والوں کی تعداد56تھی جبکہ 2017 میں پی سی آئی پروسیجر کرانے والے مریضوں کی تعداد 2005تھی ۔

اے پی پی کو دستیاب اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی میں علاج کے لئے رجسٹر ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ 2017میں یہاں 3لاکھ18ہزار 972مریض آئے 2016 میں یہ تعداد2لاکھ62ہزار656تھی 2015میں2لاکھ47ہزار680تھی 2014میں2لاکھ24ہزار640تھی 2013میں صرف43ہزار 953مریض رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :