امراض گردہ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:58

عارفوالا۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی دن کل-4 مارچ بروز اتوار بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ صحت پنجاب ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،قومی ادارہ برائے امراض گردہ ، پاکستان سوسائٹی آف نیفر الوجی ، اسلامک میڈیکل سوسائٹی اور شعبہ طب سے متعلقہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے عارفوالا سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس اورسیمینارزا نعقاد پذیرہوں گے جس سے ملک کے نامور نیفر الوجسٹس ،ماہرین امراض گردہ اور پروفیسر ڈاکٹر ز خطاب کریں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرام نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔