ڈینگی ملازمین کیلئے جلد بڑی خوشخبری، مستقل کرنے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال، جلد منظور کر لی جائیگی‘ خواجہ عمران نذیر
پنجاب کی تاریخ میںپہلی دفعہ40بنیادی مراکز صحت نے مینیم سروس ڈلیوری لائسنس کے حصول کے لیے کوالیفائی کیا ہے‘صوبائی وزیر
ہفتہ 3 مارچ 2018 18:09
(جاری ہے)
کانفرنس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر ٖفیصل ظہور،ایڈیشنل سیکرٹری،ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اختر رشید،پراجیکٹ ڈائریکٹرز ،تمام اضلاع کے چیف ہیلتھ آفیسرزاور ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔
اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈرہیلتھ کیئر مراکز صحت میںجدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معیاری طبی سہولیات کو یقینی بنا رہا ہے۔انھوںنے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میںپہلی دفعہ 21بنیادی مراکز صحت جن میں لاہور،قصور،وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،ساہیوال،حافظ آباد ،لودھراں اور پاکپتن کے بی ایچ یوز شامل ہیں ،نے مینیم سروس ڈلیوری لائسنس کے حصول کے لیے کوالیفائی کیا ہے،جو کہ انتہائی اہم کامیابی ہے جبکہ اس سے قبل 19،BHUکوالیفائی کر چکے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں وبائی امراض پر کنٹرول کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا ۔انھون نے کہا کہ سندھ اور کے پی کے میں خسرہ اور ٹائیفائیڈ کے کیس سامنے آئے ہیں پنجاب میں اس حوالے سے تمام اقدامات قبل از وقت مکمل کر لیے جائیں۔ انھوں نے سی ای اوز کو ہدایت کی کہ لاکڑہ کاکڑہ، خسرہ اور ٹائیفائیڈ کی اپنی متعلقہ اضلاع میں خصوصی نگرانی کریں۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے تمام اضلاع کے افسران کو سیکنڈ ہیلتھ ویک کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا اورانھیں مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔کانفرنس میں تمام سی ای اوز کو ڈی جی ہیلتھ سروسز نے تمام مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور معائنے کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے سی ای اوز کو آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.