امراض گردہ کا عالمی دن، شیخ زید ہسپتال میںآگہی واک ، مفت میڈیکل کیمپ اور سمپوزیم کا انعقاد کیا جائیگا

منگل 6 مارچ 2018 17:10

لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء)شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں شعبہ امراض گردہ کی زیر نگرانی کل جمعرات 8 مارچ کو عالمی دن برائے امراض گردہ کی مناسبت سے آگاہی واک اور عوام کو گردوں کے مفت بنیادی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائیگا، اس سال گردوں کے عالمی دن کا عنوان " گردے اور نسوانی صحت" ہے، بعد ازاں آڈیٹوریم میں اسی عنوان کے لحاظ سے شیخ زید ہسپتال کے شعبہ امراض گردہ اور شعبہ امراض نسواں کے باہمی اشتراک سے ایک سمپوزیم کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں نہ صرف ماہر امراض گردہ اور ماہر امراض نسواں خصوصی لیکچرز دیں گے بلکہ جنرل پریکٹیشنرز بھی اپنی قیمتی آراء سے مستفید کریں گے۔