آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے لئے قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری

کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، کیچنگ، رننگ کی پریکٹس ،غیرملکی کوچ مارک کولز نے خامیوں پر قابو پانے کیلئے لیکچر دیئے

منگل 6 مارچ 2018 20:15

آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے لئے قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے لئے قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، کیچنگ، رننگ کی پریکٹس کی، قومی ویمن ٹیم کے غیرملکی کوچ مارک کولز نے کرکٹرز کو اپنی خامیوں پر قابو پانے کیلئے لیکچر دیئے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہونا ہے، سیریز کے دوران 3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 28 فروری سے شروع ہونے والے کیمپ میں 21کھلاڑی ٹریننگ کر رہی ہیں، کیمپ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔کیمپ کے لئے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، ناہیدہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، جویریہ ودود، ارم جاوید، منیبہ علی، فریحہ محمود، سدرہ نواز، ثنا میر، ندا ڈار، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، ماہم طارق، ایمن انور اور انعم امین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :