انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی

بدھ 7 مارچ 2018 15:40

ڈونیڈن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جونی بیئرسٹو نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے، انہوں نے گزشتہ روز کیویز کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، وہ 138 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 شاندار چھکے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :