عالمی یوم خواتین پر روسی پولیس کا خواتین کیلئے دلچسپ تحفہ، گلاب کے پھول پیش کئے گئے

جمعرات 8 مارچ 2018 21:58

عالمی یوم خواتین پر روسی پولیس کا خواتین کیلئے دلچسپ تحفہ، گلاب کے ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر روسی پولیس کی جانب سے خواتین کو پھولوں کے تحفے دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی پولیس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرتے ہوئے دلچسپ طریقہ اختیار کرتے ہوئے انہیں گلاب کے پھول پیش کئے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار وں کی جانب سے گاڑی چلانے والی خواتین کو روک کر انہیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گلاب کے تحفے دیئے گئے ۔

روکنے پر خواتین گھبرا جاتیں اور پوچھتیں کہ انہیں غلطی نہ کرنے کے باوجود کس وجہ سے روکا گیا ہے تو پولیس اہلکار انہیں گلاب کا پھول پیش کردیتے جس پر وہ حیران رہ جاتیں۔پولیس کی جانب سے اختیار کیا جانیوالا یہ اقدام خواتین کیلئے نہایت خوشی کا باعث بنا۔

متعلقہ عنوان :