کاشتکارمحکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ سے کینولہ کاشت کی تصدیق کروائیں، محکمہ زراعت

جمعہ 9 مارچ 2018 18:04

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) محکمہ زراعت ملتان نے کہا کہ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت کینولہ کے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی کی فراہمی جاری ہے اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ محکمہ کے مقامی فیلڈ عملہ سے کینولہ کاشت کی تصدیق کروائیں تاکہ سبسڈی کی بقیہ رقم 4ہزار روپے فی ایکڑ کے حصول کو یقینی بناسکیں، ترجمان نے مزید کہا کہ کینولہ اور سور ج مکھی کے کاشتکاروں کو بذریعہ وائوچرز کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے، ان وائوچرز کو سکریچ کرنے کی آخری تاریخ 15مارچ ہے، لہٰذا کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ وہ اس تاریخ سے قبل اپنے وائوچرز سکریچ کرکے سبسڈی کی رقم کے حصول کو یقینی بنائیں۔