معاف کر نا سب سے بہتر ین انتقا م ہے ،ْ ملالہ کا خود پر حملہ کر نے والے لوگوں کا معاف کر نے کا اعلان
حملے کے بعد آنکھیں کھلیں تو خود کو ایک مختلف ملک میں پایا ،ْانگریزی زبان بولنے والے ڈاکٹرز اور نرسز موجود تھیں حملہ آور میری عمر کا تھا ،ْ لڑکے نے سوچا کہ وہ صحیح کام کر رہا اور ایک برے کام کرنے والے شخص کو نشانہ بنا رہا ہے ،ْ گفتگو
ہفتہ 10 مارچ 2018 17:26
(جاری ہے)
ملالہ یوسف زئی نے ڈیوڈ لیٹرمین کی جانب سے خود پر ہونے والے حملے کے حوالے سے کہا کہ انہیں ہر طرح سے تمام چیزیں ٹھیک طرح یاد نہیں کہ اس دن کیسے اور کیا ہوا تھا ۔
ملالہ یوسف زئی نے خود پر ہونے والے حملے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن جب انہیں ہوش آیا اور ان کی آنکھیں کھلیں تو انہوں نے خود کو ایک مختلف ملک میں پایا، جہاں ان کے آس پاس انگریزی زبان بولنے والے ڈاکٹرز اور نرسز موجود تھیں۔انہوںنے کہاکہا انہوں نے صرف اتنا پوچھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ وہ اسکول کی بس میں اسکول کے دوستوں کے ساتھ تھیں، تاہم اب وہ ہسپتال میں ہے۔نوبل انعام یافتہ لڑکی نے کہا کہ ان کی پختون روایات کے بعد مطابق کسی کو معاف کرنا ہی بہترین انتقام ہے ،ْ اوراس لیے انہوں نے خود پر حملہ کرنے والے افراد کو بھی معاف کردیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ ان پر حملہ کرنے والا شخص نوجوان تھا ،ْ انہوں نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور تقریبا ان کا ہم عمر تھا۔انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان پر حملہ کرنے والے لڑکے نے سوچا کہ وہ صحیح کام کر رہا اور ایک برے کام کرنے والے شخص کو نشانہ بنا رہا ہے۔تعلیم کیلئے کوشاں رہنے والی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ان پر حملہ کرنے والے لوگ بھی ان جیسے ہی ہیں اور انہیں سمجھانے اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملالہ یوسف زئی نے امید ظاہر کی کہ ان کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد لوگ نہ صرف انتہاپسندی اور انتہاپسند لوگوں بلکہ ایسی ذہینت کے خلاف بھی اٹھ کھڑے ہوں گے۔20 سالہ پاکستانی نڑاد سماجی کارکن نے تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالمی رہنما تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز کرنا چھوڑ دیں، عالمی رہنما انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور غربت پر تو بات کرتے ہیں، مگر وہ تعلیم پر بات نہیں کرتے۔انہوں نے دلیل دی کہ بہتر تعلیم سے ہی ممالک سے غربت ختم ہوگی اور وہاں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.