ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد ،قانون کے مطابق سزا دینگے، چیف جسٹس
شاہد مسعود کا جواب قابل قبول نہیں‘ معافی کا وقت گزر چکا ہے ،معاملے کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا‘ جمع کرائے گئے جواب میں شاہد مسعود نے معافی نہیں مانگی‘ اس معاملے میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق فیصلہ دیا جائے گا‘ پیمرا بتائے کہ نجی ٹی وی چینل اور ڈاکٹر شاہد مسعود پر کتنی دیر کیلئے پابندی عائد کی جاسکتی ہے، جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
پیر 12 مارچ 2018 19:09
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شاہد مسعود کا جواب قابل قبول نہیں۔ معافی کا وقت گزر چکا ہے شاہد مسعود کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔ شاہد مسعود نے زینب قتل کیس کے مجرم کے بینک اکائونٹس سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔
پیمرا بتائے کہ ٹی وی ون نیوز اور ڈاکٹر شاہد مسعود پر کتنی دیر کیلئے پابندی عائد کی جاسکتی ہے‘ معاملے کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے‘ شاہد مسعود کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ میرے موکل سے معلومات کی فراہمی میں کوتاہی تھی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی۔ جمع کرائے گئے جواب میں شاہد مسعود نے معافی نہیں مانگی۔ اس معاملے میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق فیصلہ دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ شاہد مسعود کے پروگرام کے بعد تحقیقات 48 گھنٹے کیلئے رک گئیں۔ کیس کی مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.