بھٹو کو مارشل لاء نے ، نظریہ کو پارٹی نے پھانسی چڑھا دیا، رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

منگل مارچ 15:08

بھٹو کو مارشل لاء نے ، نظریہ کو پارٹی نے پھانسی چڑھا دیا، رکن قومی اسمبلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ سینٹ کے نتائج نے یہ ثابت کردیا کہ بھٹو کو مارشل لاء نے پھانسی چڑھایا اور نظریہ کو پارٹی نے پھانسی چڑھا دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف احسن طریقہ سے پارٹی کو چلائیں گے اور اس پارٹی کا مستقبل روشن رہے گا۔ سینٹ کے نتائج نے یہ ثابت کردیا کہ بھٹو کو مارشل لاء نے پھانسی چڑھایا اور نظریہ کو پارٹی نے پھانسی چڑھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ذوالفقار بھٹو کو شہید کہتا تھا زرداری نے خود تختہ دار پر چڑھا دیا۔