عمران خان سے بنی گالا میں اعجاز چوہدری کی ملاقات ،

سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل مارچ 16:34

عمران خان سے بنی گالا میں اعجاز چوہدری کی ملاقات ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے میں چئیرمین عمران خان نے اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے ، حکمران نواز شریف مافیا کو سینیٹ الیکشن میں ایسی شکست ہوئی ہے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ، انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی بلوچستان کی عوام کی کامیابی ہے ۔صادق سنجرانی کی کامیابی سے چھوٹے صوبوں میں اچھا پیغام گیا ہے ۔ پہلی بار بلوچستان سے چئیرمین سینیٹ منتخب ہونا جمہوری قوتوں کی بڑی فتح ہے ۔

متعلقہ عنوان :