آرمی چیف سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی کی ملاقات ،ْ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، میجر جنرل رحیم بردی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

منگل مارچ 19:42

آرمی چیف سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی کی ملاقات ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی،جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، میجر جنرل رحیم بردی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔