انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کرنے کی آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کوبہتر بنانے کے لئے ون ونڈو سہولت سنٹر کا آغاز کیا جائے گا،نائب صدرایف پی سی سی آئی
منگل 13 مارچ 2018 20:38
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کی طرف سے ’’انڈسٹری اکیڈمیہ ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے۔ ایف پی سی سی آئی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء کی ہر ممکن مدد کرے گا اور انہیں انڈسٹری میں انٹرن شپ اور ٹریننگ کے بھرپور مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا ملک کی صنعتیں ہی قوم کو روزگار مہیا کرتی ہیں اور بد قسمتی سے ہم نے اس طرف بالکل بھی توجہ نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صنعت و تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ایف سی کالج کے علم اور ریسرچ میں جدت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے ملک و قوم کو یقینی فائدہ حاصل ہوگا۔سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی اداروں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ چوہدری عرفان نے مزیدکہا کہ ایف پی سی سی آئی نے بہت سی پبلک اور پرائیویٹ یونیوسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی تمام یونیورسٹیوں کے ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گا۔انڈسٹری اکیڈمک باہمی تعاون سے طلباء کو علم اور ریسرچ میں جدت ملے گی جو ہمارے ملک کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اکنامک کو دستاویزی کرنے کے لئے ایف بی آر میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے۔کاروباری برادری کو مشکلات کو کم کرنے کیلئے اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے حکومت کی طرف سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.