پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو شکست
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 8 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی
بدھ 14 مارچ 2018 12:36
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے کیٹی مارٹن کے 54، کپتان سوزی باٹیز کے 49 اور ایمی ساٹرتھویٹ کے 36 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 168 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈوٹن نے دو جبکہ کونل، میتھیوز، انیسا محمد اور فلیچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی طرف سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان سمیت دو کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں، ہالیے میتھیوز کے 53 اور کپتان سٹیفنی ٹیلر کے ناقابل شکست 50 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں اور دونوں کی ففٹیز رائیگاں گئیں اور یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 8 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائیگ کارسپرک نے تین، سوفی ڈیوائن نے دو جبکہ لیا تاہوہو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.