قومی اسمبلی اجلاس، چوہدری نثار علی خان نے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کی خیریت دریافت کی

بدھ 14 مارچ 2018 13:37

قومی اسمبلی اجلاس، چوہدری نثار علی خان نے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کی خیریت دریافت کی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سکندر حیات بوسن نے علالت کے بعد اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئے تو وہ سکندر حیات بوسن کے پاس گئے اور کچھ دیر ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے رہے اور ان کی صحت بارے دریافت کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء شیخ آفتاب احمد ‘ میاں ریاض حسین پیرزادہ‘ سردار محمد یوسف‘ جاوید علی شاہ‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ‘ وزیر قانون محمود بشیر ورک اور دیگر کئی ارکان اسمبلی نے چوہدری نثار علی خان کا خیر مقدم کیا اور ان سے ملاقاتیں کیں۔