پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 15:35

پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم  لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن  ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رضا نصر اللہ گھمن نے بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران عمران خان نے رضا نصر اللہ گھمن کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے۔یاد رہے کہ رضا نصر اللہ گھمن فیصل آباد سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔تا ہم اب رضا نصر اللہ گھمن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کئی ن لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔