پی ٹی آئی جلسےمیں پارٹی کارکنان گتھم گتھا،ایک دوسرے پرگھونسوں کی بارش

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ مارچ 17:12

پی ٹی آئی جلسےمیں پارٹی کارکنان گتھم گتھا،ایک دوسرے پرگھونسوں کی بارش
جہلم(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے جلسے میں پارٹی کارکنان آپس میں لڑ پڑے ،کارکنان نے ایک دوسرے کوگھونسے اور لاتیں ماریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے آج پنڈ دادن خان میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلسہ کیا جس میں پارٹی کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے سے خطاب کیا۔ تاہم عمران خان کے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔۔پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے پرمکوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔کارکنان نے ایک دوسرے پرپتھراؤ بھی کیا۔ وہاں موجود افراد نے کارکنان کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔