عالمی برادری کو پاکستان لانے پر فخر ہے، چیئرمین مارٹن ڈاؤ گروپ جاوید آکھائی
مارٹن ڈاؤ نے نٹ شیل اور وزارت منصوبہ بندی، ترقیات اور اصلاحات کے اشتراک سے دوسری لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس کا افتتاح کیا
بدھ 14 مارچ 2018 22:03
(جاری ہے)
لیڈرز ان اسلام آباد کاروباری سربراہی کانفرنس 2018 میں شرکت کرنے والے 800 وفود میں چین، GCC اور دیگر ریجنل ممالک کے کاروباری وفود بھی شامل ہیں۔
اس سال کی سربراہی کانفرنس کا موضوع ’مستقبل کی تبدیلی‘ ہے جہاں جدت پسند، رہنما اور مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کرنے والے افراد اپنے خیالات اور آئیڈیاز پیش کرنے کیلئے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔ کانفرنس کے پہلے دن خطاب کرنے والے مقررین میں وفاقی وزیر برائے داخلہ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زبیر، اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر برونو اولیئرہوک اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان خان شامل تھے۔ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ڈاؤ کے چیئرمین جناب جاوید آکھائی نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم عالمی کاروباری برادریوں کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور اکٹھا ترقی کرنے کو اپنا مقصد بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کانفرنس کے موضوع ’’تبدیلی‘‘ پر رواں سال کے اوائل میں ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں بھی گفتگو اور بحث کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں پہلی بار ’’دی پاکستان پویلین‘‘لانچ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی بدولت ہمارے entrepreneurs، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین، میڈیا، مالیاتی سروسز اور فلاحی کام کرنے والوں کو عالمی برادری سے بات کرکے روابط قائم کرنے میں مدد ملے گی جس سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ تبدیلی اور ترقی اس وقت ہوتی ہے جب آپ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور بات کرنے کا موقع دیتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.