سرمایہ کاری بورڈ شراکت داروں کی مشاورت سے کاروباری مواقع بڑھانے کے لئے ڈوئنگ بزنس پلان مرتب کر رہا ہے
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا نذیر صدیقی کا ’’کیپٹل انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو 2018ء‘‘ سے خطاب
بدھ 14 مارچ 2018 21:32
(جاری ہے)
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اس بات کا خصوصی تذکرہ کیا کہ گذشتہ چند سال کے دوران پاکستان کی سرمائے کی مارکیٹ مسلسل ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل نے حال ہی میں پاکستان کی مارکیٹ کو فرنٹیئر مارکیٹ سے ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ دیا ہے جو قومی معیشت کی تیزی سے ترقی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی نظر میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ اپنی کارکردگی اور مسلسل بہتری سے مقبول ہو رہی ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالہ سے ایک کھلی مارکیٹ ہے اور یہاں پر سرمایہ کاری کے مکمل قانونی تحفظ کے ساتھ ساتھ منافع جات کی منتقلی پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام شعبوں میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی اجازت ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار 100 فیصد ایکویٹی رکھ سکتے ہیں اور یہاں پر کاروبار شروع کرنا انتہائی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زون ایکٹ 2012ء ہماری سرمایہ کاری پالیسی کی بنیاد ہے اور خصوصی اقتصادی زون کے قانون کے تحت کئی طرح کی مالی مراعات کی پیشکش کی جاتی ہے اور سرمایہ کاروں کو ان خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکس میں 10 سال کیلئے چھوٹ دی جا رہی ہے۔ کاروباری ماحول کے حوالہ سے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ حکومت پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور نجی شعبہ میں مقابلہ بازی کے رجحان کے فروغ کے ذریعے ملک میں کاروباری ماحول کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے جامع پالیسی کی ضرورت ہے اور مقامی و غیر مقامی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری آسانیوں میں مزید اضافہ کے حوالہ سے ملک میں پہلے سے قانون سازی کی جا چکی ہے جبکہ سرمایہ کاری بورڈ شراکت داروں کی مشاورت سے اس سلسلہ میں مزید اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.