فرانس میں سعودی شاہ سلمان کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 15 مارچ 2018 23:50

فرانس میں سعودی شاہ سلمان کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) فرانسیسی عدالت سے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقفرانسیسی عدالت سے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ز رائع کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دو سال قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان کی بیٹی کے وارنٹ کی خبر جاری کرنے والے فرانس کے ہفتہ وار میگزین لی پوائنٹ کے مطابق شہزادی حسا بنت سلمان کے وارنٹ 2016 میں ملازم کو مار پیٹ کے واقعے پر جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ شہزادی حسا بنت سلمان کے محافظ کو 2016 میں ملازم کو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔فرانس میں آرک ڈی ٹرمف کے قریب ایوینیو فورک کے فلیٹ میں پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد شہزادی حسا نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :