میرے ساتھ ہونے والا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، شرجیل میمن
کیا نواز شریف فرشتہ ہیں جو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 مارچ 2018 16:27
(جاری ہے)
ہفتے کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف فرشتہ ہے اس کا نام ای سی ایل میں نہیں آسکتا، نہ ان کو ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے ، یہ لوگ عدالت بھی اپنی گاڑیوں میں آتے ہیں، ان کو ضمانتوں کی ضرورت نہیں۔
سابق وزیر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت چاہے انہیں نا اہل قرار دے دے مگر اس کے باوجود یہ لوگ گرفتار نہیں کئے جائیں گے کیونکہ نیب کا پنجاب میں ایک قانون اور سندھ میں دوسرا قانون ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ میں رضا کارانہ طور پر وطن واپس آیا تھا، جو سلوک میرے ساتھ ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، مقدمات بننے کے بعد لوگ تو ملک سے فرار ہو گئے، اب یہ پیغام ان لوگوں کی طرف سے دیا جا رہا ہے کہ اگر مقدمات بنے تو ملک سے باہر چلے جاؤ۔طبیعت کے حوالے سے سوال پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس چل رہا ہوں ڈاکٹر سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.