پی ایس ایل میچز میں افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
ہفتہ 17 مارچ 2018 21:59
(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اکبر بھنڈر مال روڈ پر معاملات کو دیکھیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد خاور بشیر مین گیٹ پی سی بی پر ڈیوٹی دینگے۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر( کوآرڈینیشن) میڈم مدیحہ طاہر شاہ میٹنگز کے معاملات کو دیکھیں گی۔امیر علی قذافی اسٹیڈیم کے اندرونی معاملات کو دیکھیں گے۔ایس این اے عمر سعید سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول صفدر ورک مین بلیوارڈ سے ملحقہ روڈز، لبرٹی، جام شیریں اور سن فورٹ پارکنگ کے معاملات دیکھیں گے۔چورہدری غیاث الدین سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ٹرانسپورٹ کو دیکھیں گے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس تنویر عباس کنٹرول روم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی ایم او عابد شوکت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کریں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایس ڈبلیو سرفرازاحمد قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔سول ڈیفنس آفیسر قاری شیر عالم سول ڈیفنس کے معاملات کو دیکھیں گے۔عمران مقبول پبلک ریلیشن آفیسر پروموشن سرگرمیوں کو دیکھیں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ محمد ایوب تعینات ملازمین کے لیے لنچ باکس کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ید اللہ موبائل ہسپتال کے معاملات کو دیکھیںگے اسی طرح ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی قذا فی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔بارہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قذافی اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر زمیں ڈیوٹی دیں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شائقین کو فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء پرگراں فروشی کی صورت میں کارروائی کریں گے۔جاوید میاں داد انکلوژر میں منیر احمد نائب تحصیلدار ماڈل ٹائون کو تعینات کیا گیا ہے۔سعید انور انکلوژر میں سب رجسٹرار آصف حسین،امتیاز حسین،حنیف محمد اور ظہیر عباس انکلوژر میں سب رجسٹرار راوی ٹائون مرتضیٰ ملک،سرفراز نواز انکلوژر میں سب رجسٹرار اقبال ٹائون شاہدیعقوب،سعید انکلوژر میں سب رجسٹرار گلبرک حق نواز رانجھا،رمیض راجہ انکلوژر میں سب رجسٹرار سمن آباد سید اقبال شاہ،عبدالقادر انکلوژر میں جی اے ون عمر طیب،ماجد خان انکلوژر میںمحمد غلام سرورنذر اور انضمام انکلوژر میں ای اے ایس او ماڈل ٹائون محمد احمد سید ،عبدالقادر انکلوژر میں ای اے ایس او رئوف احمد،فضل محمود انکلوژر میں سب رجسٹرار نشتر زون اسد کاظی اور عمران خان انکلوژر میں محمد انور ساجد سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس کو تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیںکمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدنے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.