سودی نظام معیشت ،قرضوں پر ملک چلانا نظریاتی مملکت کیخلاف سازش ہے مولانا عبدالحق ہاشمی
ملک کو قرضوں میں ڈبونے والے قوم کے خیر خواہ نہیں،امیرجماعت اسلامی بلوچستان
ہفتہ 17 مارچ 2018 23:11
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں وفود سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے نئے ٹیکس لگانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کو دی گئیں ہدایات انتہائی تشویش ناک اور قومی مفاد کے منافی ہیں۔
ثابت ہوچکاہے کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں درحقیقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک چلارہے ہیں۔قرض ان اداروں سے لیکر ہڑپ کرکے بیرون میں منتقل کرنے والے کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اپنی ڈنگ ٹپائو پالیسیوں کی بدولت حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوچکے ہیں۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالامال بنایا ہے مگر بدقسمتی اس بات کی ہے کہ محب وطن قیادت کے فقدان کی وجہ سے ہم بحیثیت قوم ساری دنیا میں کشکول پھیلانے پرمجبور ہیں۔زرمبادلہ کے گرتے ذخائر نے مستقبل میں معاشی ترقی کے عکس کو دھندلا دیا ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح5.6فیصد تک رہنے کی پیشنگوئیاں کی جارہی ہیں۔حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت عوام کودووقت کی روٹی تک میسر نہیں۔ملک کی نصف آبادی دوڈالر یومیہ کمانے سے بھی قاصر ہے۔معیشت کی صورتحال دن بدن خراب سے خراب ترہوتی چلی جارہی ہے۔حکمرانوں نے مالی کرپشن کرکے اورپراجیکٹس میں کمیشن کھاکر قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ جاری رکھا ہواہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو کرپشن کا قلع قمع کرتے ہوئے تما م کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے ہوںگے۔ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ سودی طرزمعیشت کاخاتمہ کرکے اسلامی طرزمعیشت کو اختیار کیاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.