پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا سنیئر صحافی عبدالحمید تبسم کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 19 مارچ 2018 13:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر ) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل ظفر احمد، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری ریاض احمد، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلات رانا تنویر احمد نے سنیئر صحافی عبدالحمید تبسم کے بھائی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔