حیدرآباد،امیدہے نومنتخب چئیرمین سینٹ طلبہ یونین کی بحالی کا معاملہ اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے،سعداحسن قاضی
سبقدوش چئیرمین سینٹ رضا ربانی نے اس معاملے میں کسی حد تک سنجیدگی کا مظاہرہ کیا لیکن طلبہ کی امیدوں پہ پورا نہیں اترسکے،اور یونین پہ پابندی برقرار رہی،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد
منگل 20 مارچ 2018 23:00
(جاری ہے)
ناظم جمعیت حیدرآباد کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری انداز میں سیاسی وانتظامی سرگرمیوں کا ہونا خوش آئندہ ہے۔
لیکن سیاست دانوں کو اپنے قول وفعل سے مستقبل کے سیاست دانوں کوکوئی اچھا سبق دینا چاہیے۔ایک دوسرے کی کرادر کشی کے بجائے ملک کرملک ترترقی کے لیے کام کیا جائے تاکہ آنے والے معمار وں کے لیے بھی مثال قائم ہوسکے۔سعداحسن قاضی کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد کے تمام کالجزکی حالت بہتربنانے کے لیے گرانٹ جاری کی جائے۔کالجز کے طلبہ کے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔کالجز میں جدیدلائیبریز،کمپیوٹرلیب،اور پریکٹیکل لیب کی عدم موجودگی کے باعث اپنے مضامین کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے کالجز کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ناظم جمعیت حیدرآباد کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد یونیورسٹی اب بھی صرف بیانات واعلانات تک ہی محدودہے۔افسوس ہے کہ حکومت نئے تعلیمی ادارے تو نہیں بنا رہی بلکہ موجودہ جامعات کی خودمختیاری پر حملہ آور ہوکرسیاسی فوئد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس کی تازہ مثال سندھ اسمبلی میں پیش کردہ یونیورسٹیزایکٹ ہے جسے فوری اپنی اصل شکل میں بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ حیدرآباد کے طلبہ ابھی تک عملی اقدامات اٹھائے جانے کے منتظرہیں۔حیدرآباد کے طلبہ بڑی تعداد میں جامشورو یاٹنڈوجام کی جامعات کی طرف رخ کرتے ہیں جہاں انہیں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے سبب طلبہ اپنی نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں میں بہترانداز میں حصہ نہیں لے پاتے۔ حیدرآباد کی سیاسی نمائندگی کا دعواہکرنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی طلبہ مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔سعداحسن قاضی نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے طلبہ مسائل حل کیے جائیں تاکہ طلبہ بہترانداز میں اپنی تعلیم مکمل کرے شہرحیدرآباد کی خدمت کرسکیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.