نجی کلینک میں نمبر تاخیر سے آنے پر شوگر کے مرض میں مبتلا مریضہ کلینک کے باہر دم توڑ گئی
بدھ 21 مارچ 2018 11:00
(جاری ہے)
شیروان کی رہائشی خاتون صنوبر بی بی بیوہ گل حسن کو ٹانگ میں تکلیف ہوئی، مریضہ کو چیک اپ کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں مریضہ کا شوگر ہائی ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انجکشن نہیں لگایا جس پر مریضہ کے لواحقین اسے اعوان پلازہ میں واقع ڈاکٹر جہانزیب کی کلینک لائے جہاں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث خاتون کے نمبر میں تاخیر ہوئی۔
مریضہ کلینک کے باہر ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گئی۔ خاتون کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر شاہراہ ریشم بلاک کر دی۔ مظاہرین ڈاکٹر جہانزیب کے خلاف مقدمہ کے اندران کا مطالبہ کر رہے تھے۔ روڈ بلاک کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار رفیق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد شاہراہ ریشم ٹریفک کیلئے بحال کروائی۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.