صوبائی حکومت نے تعلیم نسواں کے فروغ پر بھر پور توجہ دی ہے،سینیٹرمہرتاج روغانی
بدھ 21 مارچ 2018 21:40
(جاری ہے)
سنیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے سائنس نمائش میں گہری دلچسپی لی اور مائیکرو بیالوجی کی طالبات کی جانب سے بنائے گئے سائنسی ماڈلز اور ریسرچ پوسٹرز کے حوالے سے ان سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کی پشتو سوسائٹی کی جانب سے ایک ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے گھریلو کشیدہ کاری ، پشتون ثقافت ، کھانوں اور لباس سے مزین سٹال لگائے تھے اور طالبات نے روایتی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی مردان نے قلیل عرصے میں صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے اور یہاں پر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں تحقیقی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ ، مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر کی کارکردگی کا بطور خاص ذکر کیااور کہا کہ ان شعبہ جات کی عملی سرگرمیوں سے یقینی طور پر انسانیت کی عظیم خدمت کی راہ ہموار ہوگی اور ان کا سہرا بجا طور پر وائس چانسلر ڈاکٹر غزالہ نظام اور ان کی پوری ٹیم کے سر ہے ۔ ثقافتی شو کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی زبان اور ثقافت کو بھولنے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں اس لئے اپنے دینی اور ثقافتی اقدار سے جڑے رہتے ہوئے ترقی کی جانب سفر جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ بعد ازاں سنیٹر ڈاکٹر روغانی نے سائنس نمائش اور کلچرل شو میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں توصیفی اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.