پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 15:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق کا عالمی دن ہفتہ کو منایا جائے گا۔ عالمی یوم تپ دق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 1995ء سے ہر سال دنیا بھر میں 24 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں تپ دق کے مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن 1882ء میں برلن یونیورسٹی کے ادارہ صحت میں ڈاکٹر رابرٹ کوچ سمیت سائنسدانوں کے ایک گروہ کے تپ دق کی وجوہات دریافت کر نے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تپ دق موت کی دس وجوہات میں سے ایک ہے۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں اس دن کی مناسبت سے واکس، مباحثوں اور کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی جن میں لوگوں کو تپ دق سے بچائو کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :