گورنرخیبرپختونخوا کا یوم پاکستان کے موقع پرتمام ہموطنوں کو مبارکباد
قومیں ان نظریات کی بنیاد پر اپنی شناخت قائم کرتی ہیں جن پر وہ عمل پیرا ہو تی ہیں،اقبال ظفرجھگڑا
جمعرات 22 مارچ 2018 20:49
(جاری ہے)
اس نکتہ نظر سے ت23 مارچ کو ہماری قومی زندگی میں تا ریخی اہمیت حا صل ہے۔
یہ وہ دن ہے جب ۱س روز 1940 میںبر صغیر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں ے ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنا وجود قائم کر نے کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ حقیقت کہ انہوں نے اس فیصلے کے محض سات برس کے اندر ہی اپنا مقصد حا صل کر لیا، ان کے عزم، جذبے، استقلال، مسلمہ اصولوں پرقائم رہنے کی ثابت قدمی کے معیار اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس طاقت کے حجم کا اظہار ہو تا ہے جو وہ اپنی صفوں میں اتحادو اتفاق اور قیادت کی و صلاحیتوں کے بدولت حا صل کر تے تھے یہی وہ حقائق ہیں جن کی بنا پربا لآخر ان کی جدوجہد کا میابی سے ہمکنار ہو ئی۔آج جبکہ ہم بحیثیت قوم اپنی آئندہ نسلوں کیلئے بہتر مستقبل بنانے کی غرض سے تا ریخی جدوجہد میں سر گرم عمل ہیں،معروضی حا لات بھر پورچیلنجوں کے حا مل دیکھا ئی دیتے ہیں۔ قومی اتحاد و اتفاق کو مزید مستحکم کرنی؛ دستیاب وسائل اور مواقع کو عمدہ ترین انداز سے بر وئے کر لانے اوراس مقصد کیلئے اپنی انفرادی و اجتماعی حیثیت میں جدوجہد کے پیش نظر اس امر کی بھی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں بھر پور اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں۔اس مبارک مو قع پر میں اپنے تمام ہموطنوں کو با العموم اور خا ص طور پر خیبر پختونخوا اور فا ٹا کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور یہ تا کید بھی کی جا تی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی پو ری طرح چو کنا رہیں۔یہی نہیں بلکہ ہمیں تحریک آزادی کے ہیروز کے خوابوں کی روشنی میں جنہوں نے اپنا آج ہمارے اور تمام آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے قر بان کیا ، قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی کو ششیںجا ری رکھنی چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.