اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں سہواگ اور میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 22 مارچ 2018 21:19

اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں سہواگ اور میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز ..
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) سٹار جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور آسٹریلیا کے میتھیوہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ویلیئرز نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 64 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، سہواگ نے 8586 جبکہ ہیڈن نے 8625 رنز بنا رکھے تھے، ویلیئرز نے 22 سنچریوں کی مدد سے 8627 رنز بنا لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :