امریکہ اپنے تجارتی مفادات کا دفاع کرے گا ،ْچین کا انتباہ

بیجنگ اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار ہے ،ْ چینی صدر کے مالیاتی مشیر کی امریکی وزیر خزانہ سے ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:56

امریکہ اپنے تجارتی مفادات کا دفاع کرے گا ،ْچین کا انتباہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) چین نے امریکہ کو خبرادار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تجارتی مفادات کا دفاع کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر کے مالیاتی امور کے مشیر لیو ہی نے یہ بات امریکی وزیر خزانہ سٹیو منچن کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق لیو ہی جو کہ چینی صدر شی جن پنگ کے اعلیٰ مالیاتی مشیر ہیں نے امریکی وزیر خزانہ سٹیو منچن سے کہا کہ بیجنگ اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ’فریقین سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے اور مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :