گرمیوں کے آغاز سے قبل ہی جعلی بوتلوں کی صورت میںزہر فروخت کرنیوالو ںکے خلاف کریک ڈاؤن کا بھر پور آغاز
مضر صحت بوتلیں بنانے والی 3 جعلی فیکٹریاں جڑ سے اکھاڑ دیں،معروف برانڈز کی 30ہزار سے زائد جعلی بوتلیں برآمد عوام سے گزارش ہے کہ ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار جگہ سے اشیا ء خورونوش خریدیں اورملاوٹ مافیا کی بروقت اطلاع دیں ‘ نورلامین مینگل
اتوار 25 مارچ 2018 21:10
(جاری ہے)
7 گیس سلنڈر، 2فلنگ مشین، 2کمپریسراورموٹریں بھی اکھاڑ کر ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
جبکہ بدرو پنڈ شیرا کوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے پہلے سے سیل کی گئی حسن بیوریج نامی جعل ساز فیکٹری کو غیر قانونی طور پر سیلیں کھول کر کام کرنے پر دوبارہ سیل کر تے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔6ہزار کے قریب مختلف کولا ڈرنکس، مشینری، کیمیکل اور خالی بوتلیں برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔ دوسری جانب مصطفی آباد قصور میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلوں کا بڑا گودام پکڑا لیا۔ گودام میں موجود 8ہزار لیٹرجعلی بوتلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ مضر صحت بوتلیں 2ٹرکوں میں لوڈ کر کے مختلف شہروں میں سپلائی کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ جعلی بوتلوں کے خطرناک فارمولے کینسرمعدے کا السر، انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلی کولڈ ڈرنکس کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہے۔ گزشتہ برس بھی 100سے زائد جعلی فیکٹریاںبنداور لاکھوں لیٹر جعلی بوتلوں سے عوام کو محفوظ کیا گیاتھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ویجیلنس سیل پوری طرح متحرک ہے اور اب فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ دوکانوں پر بھی سپلائی کی جانے والی بوتلوں کو چیک کیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار جگہ سے اشیا ء خورونوش خریدیں ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں موبائل اپلیکیشن، فیس بک پیج یا ٹیلی فون پر شکایت درج کروایں۔ جعلی جوس، بوتل اور انرجی ڈرنکس سمیت ملاوٹ مافیا کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ تک انعام دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.